Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ظہیر اقبال سے شادی کے 4 مہینے بعد ہی سوناکشی سنہا کو ملنے لگی مبارکباد، جانئے کیوں؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کو ابھی چند ماہ ہی گزرے ہیں، لیکن سوناکشی کے حاملہ ہونے کی افواہیں کافی زور پکڑ رہی ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب سوناکشی کو شادی کے چند دن بعد اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب، سوناکشی نے انسٹاگرام پر ظہیر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ تصاویر میں سوناکشی ڈھیلا ڈھالا سرخ لہنگا پہنے ہوئے ہیں اور ایک چھوٹا کتا ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں۔

سوناکشی کی ان تصاویر نے مداحوں میں مزید قیاس آرائیاں پیدا کر دی ہیں، جنہوں نے ان کے کیپشن “پوکی کے بارے میں اندازہ لگائیں” کو حمل سے جوڑ دیا ہے۔ سوناکشی کا یہ کیپشن ان کے چھوٹے کتے کی طرف اشارہ کر رہا تھا، مگر مداحوں نے اس کا مختلف مطلب نکالتے ہوئے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔ ایک مداح نے لکھا، “حمل کی مبارکباد”، جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “ماں بننے پر مبارکباد”۔

سوناکشی اور ظہیر کی ان خوبصورت تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے، اور پوسٹ کے چند ہی گھنٹوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لائکس حاصل ہو چکے ہیں۔ ان تصویروں میں سوناکشی سرخ رنگ کے روایتی لباس میں بےحد دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ ظہیر نیلی شیروانی میں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:والدین کیلئے اچھی خبر ، اضافی فیسیں وصول کرنیوالے سکولوں کی سختی آ گئی

یہ بھی پڑھیں