لاہور(نیوزڈیسک) معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی،دنیا بہت ظالم ہے،میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں،امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی”۔
ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا ہے۔ مناہل ملک کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔
مشہور یوٹیوبر کوبرا کے کاٹنے سے جان کی بازی ہار گیا

