Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

پاکستانی معروف اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد،وجہ کیا بنی؟جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک) اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر 15پر کال کر دی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر نے تشدد کیا،معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی۔

اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اداکارہ پچھلے کچھ عرصےسے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں،تھانہ ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی، اداکارہ نرگس کی جانب سے ابھی تک درخواست نہیں دی گئی،دونوں فریقین کے درمیان اہل خانہ کی صلح کروانے کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں