Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

معروف بالی وڈ اداکار شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل اپنی نئی ویب سیریز ’ہنٹر 2‘کی شوٹنگ کر کر رہے تھے کہ جب ایکشن سین فلماتے ہوئے ایک وزنی لکڑی ان کی پسلیوں پر لگ گئی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔

ڈاکٹروں کو فوراً سیٹ پر بلایا گیا تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے، اداکار کا ایکسرے بھی کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی ہے، پنک وِلا کو اداکار کی ٹیم کے زرائع نے بتایا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور فی الوقت شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔

تاہم اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اور جلد شوٹنگ پر واپس جائیں گے۔

انتہائی خطرناک’زہریلا پانڈا‘ آپ کے موبائل فونز اور بینک اکاؤنٹس کیلئےخطرہ کیسے ؟جانیں

یہ بھی پڑھیں