Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

کس سینئر اداکارہ نے مومنہ اقبال سے بدتمیزی کی؟

لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والے وہ اداکار جن کا کوئی فلمی پس منظر نہیں ہوتا، ان کو کڑی جدوجہد سے گزرنا پڑتا ہے، سینئر اداکاروں کی کڑوی کسیلی باتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں اور تلخ رویوں کو سہنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی ایام کی روداد سنائی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک سینئر اداکارہ نے انہیں کس طرح بےعزت کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ’پارلر والی لڑکی‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ مومنہ اقبال ، پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت اور شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔

مومنہ نے 2018 میں ڈراما سیریل ‘پارلر والی لڑکی’ سے اپنے شوبز سفر کا آغاز تو کیا، لیکن ان کی اصل پہچان ڈراما ‘عہدِ وفا’ سے بنی، جس نے انہیں ایک منفرد مقام دلایا۔

وہ نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

ٹی وی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں مومنہ اقبال نے بتایا کہ میں شوبز میں اپنے شروع کے دنوں میں بہت نروس رہا کرتی تھی، کیونکہ میرے آس پاس بڑے بڑے اداکار تھے اور میں سوچتی تھی کہ انہیں کس طرح ڈیل کروں۔

مومنہ کا کہنا تھا کہ ‘ایک دن میں میک اپ روم میں تھی کہ وہاں ایک سینئر اداکارہ آئیں، جیسے ہی وہ روم میں آئیں تو میں ان کی عزت میں کھڑی ہوگئی اور انہیں سلام بھی کیا لیکن انہوں نے میرے سلام کا جواب بھی نہیں دیا اور انگریزی میں کہا کہ یہ کون ہے’۔

مومنہ نے مزید بتایا کہ سینئر اداکارہ نے انہیں مکمل طور پر نظر انداز کردیا اور میرے ساتھ والی چیئر پر بیٹھ گئیں، پھر میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ وہ پہلے ان سینئر اداکارہ کو تیار کریں گی تو آپ یہاں سے اٹھ جائیں تو میں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ نہیں اٹھیں گی۔

مومنہ نے واضح کیا کہ میں نے اپنا میک اپ پہلے کروایا کیونکہ میرے ماں باپ نے تربیت دی ہے کہ بڑوں کی عزت کریں، ہم اپنے تمام سینئرز کی عزت بھی بہت کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں سیٹ پر بہت غصہ بھی کرتی ہوں لیکن یہ لحاظ کرتی ہوں کہ اگر سیٹ پر سینئرز بیٹھے ہیں تو میں چپ رہوں۔

مومنہ اقبال نے میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ سینئر اداکارہ کا نام لینے سے گریز کیا۔
مزیدپڑھیں:بانی چیئرمین نے سنگجانی کا کہا تو پھر آگے کیوں گئے؟علی محمد خان کی مبینہ آڈیو لیک

یہ بھی پڑھیں