پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشری انصاری دامادوں کے لیے بغیرت جیسے سخت الفاظ استعمال کرنے پر ان دنوں خبروں میں ہیں۔ بشریٰ انصاری نے دامادوں کے لالچی ہونے کا ذکر بھی کیا ہے جس کے بعد قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ان کا اشارہ کس جانب تھا۔
سینئر اداکارہ بشری انصاری اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیوپوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے دامادوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو بھر بھر کر جہیز دیا تھا لیکن ان کے دامادوں کو شرم نہیں تھی ۔
ویڈیو میں میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھی اپنی بیٹیوں کی پرورش اور ان کی تعلیم پر خرچہ کیا، دن رات محنت کرکے ان کی شادیاں کروائیں، کپڑے، زیور اور فرنیچرکے علاوہ اپارٹمنٹ بھی دیا، بیٹیوں کے شوہروں کو بیٹوں کی طرح سمجھ کر محبت میں چیزیں دیں لیکن وہ ڈھیٹ نکلے اور اسے اپنا حق سمجھتے ہوئے لیتے رہے۔
اداکارہ نے شادی کے نام پر جہیز لینے والے افراد کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں ’بے غیرت‘ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ شادی کے بعد اپنی بیویوں کا بھی خیال نہیں رکھتے اور طلاق کے بعد بچوں کے اخراجات تک نہیں اٹھاتے۔
ویڈیو کی پوسٹ کے بعد صارفین نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کی بیٹیوں کی شادیاں ناکام ہوچکی ہیں جس پر اداکارہ نے خاموشی اختیار کی تھی۔
بشریٰ انصاری کی اپنے پہلے شوہر پروڈیوسر اقبال انصاری سے دو بیٹیاں ہیں۔ جن کے نام ناریمن انصاری اور میر انصاری ہیں۔ان میں سے ایک بیٹی میرا انصاری کی شادی طلاق پر ختم ہوئی اور میرا نے 2020 میں دوسری شادی کی۔
نیویارک میں ہونے والی شادی کی تصاویر میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔
تصویر کے کیپشن میں میرا نے قرآن شریف کی یہ آیت “ بلا شبہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے“ لکھا۔
اپنی ایک اور پوسٹ میں میرا نے اپنی پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی اولین وجہ قرار دیا۔

