Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پریانکا کے بیمار والد کی مدد بالی ووڈ انڈسٹری کے کن مشہور باپ بیٹے نے کی؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے زندگی کے سب سے مشکل لمحے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ریتھک روشن اور راکیش روشن نے ان کے خاندان کی کس طرح سے مدد کی، جب پریانکا کے والد کوعلاج کے لیے امریکا لے جانا ممکن نہیں تھا۔

ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے بتایا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر اشوک چوپڑا کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہیں علاج کے لیے بوسٹن منتقل کرنا ضروری تھا، ایئرلائنز نے سنگین طبی حالت کے باعث انہیں سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مدھو نے بتایا کہ اس وقت پریانکا فلم کِرش کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ، انہوں نے مشکل صورتحال ریتھک اور راکیش روشن کے ساتھ شیئر کی۔ اس پر دونوں نے ایئرلائنز سے بات کی اور ایسی صورتحال میں ان کا ساتھ دیا، جس کے باعث وہ اپنے شوہر کو امریکا لے جانے میں کامیابی ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر بیماری کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اپنی پریشانیاں ان کے ساتھ شیئر نہیں کرتے تھے، جو ان کے لیے مزید تکلیف دہ تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر اشوک چوپڑا 8 سال تک کینسر سے لڑتے ہوئے 2013 میں زندگی کی بازی ہارگئے تھے۔
مزیدپڑھیں:سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں