Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری، پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل

برطانیہ(نیوز ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست جاری کردی۔ بی بی سی کی جانب سے جاری دنیا کی 100 قابل تقلید خواتین کی فہرست پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی کا نام بھی شامل ہے۔

حدیقہ کیانی نے 90 کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت حاصل کی جب کہ وہ اقوام متحدہ کے ترقیانی پروگرام کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔ حدیقہ کیانی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کیلئے وسیلہ راہ منصوبہ شروع کیا اور بلوچستان میں بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے 300 سے زائد گھر تعمیر کیے۔

عمر ایوب کے بعد سید شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

یہ بھی پڑھیں