Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

میر ی پھپھو کاگھرایسا ہے جہاں جاناپسندنہیں کرتی،اداکارہ مریم نفیس کااعتراف

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے خاندانی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی پھپھو کیساتھ کشیدہ تعلقات کا اعتراف کرلیا ۔حال ہی میںاداکارہ مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی کے بارے میں سوال پوچھا، جس پر مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مجھے انہیں نہیں دیکھنا۔

اداکارہ نے مزید کہا، “لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک (toxic) ہیں۔”
ٹیسلا دنیا کی بڑی کمپنی بن گئی تو بل گیٹس کا دیوالیہ نکل جائےگا، ایلون مسک کی بڑی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں