Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی گلوکار ارمان ملک نے اب باضابطہ طور پر اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اور فیشن بلاگر آشنا شروف سے شادی کر لی- انڈیا ٹوڈے کے مطابق 29 سالہ ارمان ملک اور ان کی اہلیہ نے آج ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی، ارمان ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تو ہی میرا گھر‘

سوشل میڈیا پر شادی کے اعلان کے بعد جوڑے کو مبارکبادوں اور نیک خواہشات کے پیغامات دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

واضح رہے کہ ان دونوں کی منگنی اگست 2023ء میں ہوئی تھی،ارمان ملک نے کئی بھارتی گانوں کا ریمیک گایا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی گانے گائے جبکہ گلوکار ارمان ملک وجہ تم ہو اور بول دو نا ذرا جیسے مشہور بھارتی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

دوسری جانب آشنا شروف معروف فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں جنہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر ہونے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا-
مزیدپڑھیں:بھائی کی شادی پر کرکٹر محمد حسنین کی گلو کاری نے محفل لوٹ لی

یہ بھی پڑھیں