Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

نیلم منیر کے ولیمے کی خوبصورت ویڈیوز بھی سامنے آگئیں

مقبول اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب ان کے ولیمے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

اداکارہ نے تین جنوری کو نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل انہوں نے اپنے مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔اداکارہ نے صرف شادی کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں ان کے دلہے کے چہرے کو بھی واضح طور پر دیکھا گیا، تاہم انہوں نے دلہے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

اب اداکارہ کے ولیمے کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں اداکارہ سمیت ان کے دلہے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیوز میں نیلم منیر کو مہمانوں کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نیلم منیر کے ولیمے کی تقریب کہاں ہوئی، تاہم سوشل میڈیا پر افواہیں ہیں کہ ان کا ولیمہ بھی دبئی میں ہوا تھا۔

مجھے لگا اپنا چہر ہ کھودوں گی،مشہور ماڈل کو کتے نے کاٹ لیا

یہ بھی پڑھیں