Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

کبریٰ خان اور گوہر رشید کامکہ مکرمہ میں نکاح ، تصاویر وائرل،دیکھیں

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔

کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔اداکار جوڑی کے نکاح سے قبل پاکستان میں ڈھولکی، گیم نائٹ اور پکنک بھی ہوچکی ہے جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ان کے دوستوں نے شرکت کی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنا نکاح مکہ مکرمہ میں کیا جس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی کی۔اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اور گوہر رشید نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں دونوں کو حرم شریف میں ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں