راولپنڈی(اوصاف نیوز) ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر مبینہ طور پر باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقے میں 16 سالہ لڑکی کے قتل کو فیملی نے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا باپ نے بیٹی کو فائرنگ کرکےمارا اور فرار ہوگیا جب کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قتل کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزم باپ نے بیٹی کو موبائل فون سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنےکاکہا مگر اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیوں نہیں کیا،غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی قتل کردی،واقعہ تھانہ روات کے علاقہ ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں آج دوپہر پیش آیا .پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا .
ملزم اخلاق نے بیٹی مہک شہزادی کو موبائل سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا،بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا،متن مقدمہ
اخلاق نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا،متن مقدمہ ملزم اخلاق احمد نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا ہے،متن مقدمہ
پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کو دل کا دورہ، ایمرجنسی میں داخل، آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار،دعاوں کی اپیل
