Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جینیفر لوپیز کا محبت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ اور ہالی ووڈ اسٹار جینیفر لوپیز نے محبت اور شادی سے “ریٹائرمنٹ” کا اعلان کر دیا ہے۔ 55 سالہ اسٹار نے یہ اعلان کسی پرانے انٹرویو یا سوشل میڈیا پوسٹ پر نہیں، بلکہ اسپین میں ایک لائیو شو کے دوران لاکھوں مداحوں کے سامنے اسٹیج پر کیا۔

شو کے دوران جب جینیفر اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں، تو ایک مداح نے محبت سے بھرپور انداز میں شادی کی پیشکش کا پلے کارڈ بلند کیا۔ اس جذباتی لمحے نے نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ جینیفر کو لمحے بھر کے لیے رکنے پر بھی مجبور کر دیا۔

مسکراتے ہوئے گلوکارہ نے مائیک تھاما اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “میں نے شادی کو چند بار آزمایا ہے، اور اب لگتا ہے بس بہت ہو گیا ہے… بس!”
ان کے اس مختصر مگر پُراثر جملے پر پورا مجمع خوشگوار حیرت اور تالیاں بجاتا رہا۔

یاد رہے کہ جینیفر لوپیز کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی ہے۔ انہوں نے چار شادیاں کیں، مگر بدقسمتی سے کوئی بھی رشتہ دیرپا نہ رہا:

پہلی شادی اوجانی نوا سے 1997 میں ہوئی، جو چند ماہ میں ختم ہو گئی۔
دوسری شادی کرس جڈ سے 2001 میں کی، لیکن 2003 میں علیحدگی ہو گئی۔
تیسری بار 2004 میں گلوکار مارک انتھونی سے رشتہ جوڑا، جو تقریباً 10 سال قائم رہا اور اس دوران جڑواں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی، مگر 2014 میں طلاق ہو گئی۔
چوتھی اور آخری شادی 2022 میں اداکار بین ایفلیک سے کی، لیکن دو سال بعد یہ مشہور جوڑا بھی جدا ہو گیا۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں جینیفر کہہ چکی ہیں کہ “زندگی نے جب بھی مجھے گرایا، میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر اٹھی۔”
مزیدپڑھیں:بنگلہ دیشی عوام کا پاکستانی کرکٹرز سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں