کراچی(شوبز ڈیسک)اکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں، گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر انہوں نے سوالات ایک سیشن رکھ جس میں سوشل میڈیا صارفین نے اُن سے دلچسپ سوال کئے اور اداکارہ نے جواب بھی انٹرسٹنگ دیے، ایک سوال کا جواب کافی وائرل ہورہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی خوبرو اداکارہ نیلم منیر اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ دلکش اندازِ مزاح اور برجستہ جوابات کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات پوچھے گئے۔
ایک مداح نے سوال کیا، ’’ راشد بھائی کیا کرتے ہیں؟“جس پر نیلم منیر نے نہایت چٹکلے دار انداز میں جواب دیا، ”مجھ سے محبت!“
اداکارہ کا مختصر مگر مزاحیہ جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ صارفین ان کے لہجے اور ذہانت بھرے جواب کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ”واہ نیلم! کیا جواب دیا، سادگی میں مزاح چھپا ہوا ہے!“
یاد رہے کہ نیلم منیر نے رواں سال کے آغاز میں دبئی میں مقیم صوبے پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے محمد راشد نامی شخص سے خاموشی سے شادی کر لی تھی۔
شادی کے بعد وہ مستقل طور پر دبئی منتقل ہو چکی ہیں اور وہیں سے اپنی سوشل میڈیا سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عوام میں سب سے مقبول ترین موبائل کونسا؟ فہرست جاری


