Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

مداح کی جانب سے بوائے فرینڈ کہنے پر ہانیہ عامر کا ردعمل آگیا

لاہور( نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو ایک مداح نے انہیں اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ قرار دے دیاجس پر ہانیہ نے دلچسپ جواب دیا۔

ان تصاویر پر صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے جب کہ بعض نے گلوکار عاصم اظہر سے متعلق بھی کمنٹس کیے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نےکہا کہ ہانیہ عامر کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کونے میں بیٹھے آنسو بہا رہے ہوں گے۔

ایک مداح خاتون نے ہانیہ عامر کی دوست کے ساتھ والی تصویر پر سوالیہ کمنٹ کیا کہ کیا یہ اداکارہ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟

خاتون مداح کے جواب پر ہانیہ نے طنزیہ جواب دیا اورکہا ‘ہاں میرا اور کوئی کام نہیں ہے’۔
مزید پڑھیں:کولمبیا ، باغی گروپوں کے حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

یہ بھی پڑھیں