Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کولمبیا ، باغی گروپوں کے حملوں میں 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

کولمبیا ( نیوز ڈیسک)جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں باغی گروپوں کے حملوں میں 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق کولمبیا کے شہر کالی میں ایرو اسپیس فورس بیس کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا۔

میئر آفس کے مطابق کالی شہر میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ71 زخمی ہوگئے۔

ایک دوسری کارروائی میں انتیوکیا میں نیشنل پولیس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا جس میں 12 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کولمبیا کے وزیرِ دفاع نے اس حملے کا الزام ملک کے سب سے بڑے ڈرگ کارٹل کلین ڈیل گولفو پر لگایا ہے۔
مزید پڑھیں:چلی اور ارجنٹینا میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ، امریکی جیولوجیکل سروے

یہ بھی پڑھیں