لاس اینجلس(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوے فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ اینی ہتھاوےدیگر کاسٹ کے ساتھ نیویارک سٹی میں فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران اینی ہتھاوے سیڑھیوں سے گر گئیں،ان کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں،تاہم گرنے کے فوری بعد اداکارہ فوراً اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔
تصویردیکھ کرمداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا سکرپٹ کا حصہ تھا۔
واضح رہے کہ اینی ہتھاوے ،اداکار میریل اسٹریپ، ایملی بلنٹ اور اسٹینلے ٹوپہلی فلم کے 19 سال بعد سیکوئل کے لیے دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں،یہ فلم2 مئی 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم سٹار کا اعزازبھی حاصل ہے،ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں 36سالہ اداکارہ نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی تھی۔
مزیدپڑھیں:میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

