Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں بھی گانا گالیا

لاہور( اوصاف نیوز)نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں گانا گا کر لوگوں کے دل جیت لیے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلادیش اور تین سال پہلے بنگلادیشی عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے والہانہ استقبال کے بعد اب موسیقی کے شعبے میں بھی دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے ہیں۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگالی زبان میں ایسا گانا گایاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے دل جیت لیے،اس گانے کا ٹائٹل ’’ تم امر پریم پیاشا‘‘ ہے جسےانہوں نے بنگالی گلوکارہ رباعیت جہاں کے ساتھ گایا ہے۔

راحت فتح علی خان کی جانب سے اس گانے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا ہے جس پر گلوکار کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹیکسی اسکیم کب شروع ہوگی؟ بے روزگار افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں