Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟

کراچی(نیوز ڈیسک)’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن قبل شیئر کی گئی ہے ۔

آخری ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو سکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے سکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد نے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی۔


عمر کے انتقال کے بعد احمد شاہ کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی عمر کی یہ آخری ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین ننھے سٹارکی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی، اہلخانہ نے بتایا تھا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔

یہ بھی پڑھیں