Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ماں ناراض رہتی ہیں کیونکہ.. فرح اقرار آج تک اپنا گھر کیوں نہ بنا سکیں؟ خود حقیقت بتا دی

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) معروف اینکر اور یوٹیوبر فرح اقرار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا کبھی بھی اپنا گھر بنانے کا ارادہ نہیں رہا کیونکہ وہ دنیا کو عارضی سمجھتی ہیں اور اصل گھر کو آخرت قرار دیتی ہیں۔ یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرح اقرار نے کہا کہ ان کی والدہ اکثر ان پر زیادہ خرچ کرنے کا الزام لگاتی ہیں، خاص طور پر اپنی ذات اور سفر پر، لیکن وہ برانڈ کانشس نہیں بلکہ سادہ زندگی گزارتی ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں نے اس پر بھرپور ردِعمل دیا۔ کچھ صارفین نے فراح اقرار کی سوچ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیاوی دکھاوے کے بجائے آخرت کی تیاری زیادہ اہم ہے، جبکہ دیگر نے رائے دی کہ ایک کامیاب خاتون کو اپنا گھر ضرور بنانا چاہیے تاکہ یہ دوسروں کے لیے مثال بن سکے۔

یاد رہے کہ فرح اقرار 2007 سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں، بڑے چینلز پر اپنی خدمات دینے کے بعد وہ اس وقت اپنا یوٹیوب چینل کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہیں۔ وہ پاکستان کے نامور اینکر اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں جبکہ اقرار الحسن تین شادیاں کرچکے ہیں۔

فرح اقرار کا یہ بیان نہ صرف مداحوں کو ان کی شخصیت کے ایک مختلف پہلو سے روشناس کرا رہا ہے بلکہ ان کی سادہ اور روحانی سوچ کی جھلک بھی پیش کر رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیر دفاع کے پیچھے پر اسرار خاتون،شمع جونیجو کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں