لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان فضا علی ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ فضا علی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ناراضگی کے عالم میں انہوں نے کھانے (پائے) میں زینیکس ملا دی تھی، جو پوری ٹیم نے کھایا۔
یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک سنگین جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ کئی لوگوں نے لکھا:
“یہ سیدھا سیدھا اقدامِ قتل ہے، اس پر جیل ہونی چاہیے۔”
“یہ حرکت صرف پاکستان میں ہی مذاق سمجھی جا سکتی ہے۔”
“یہ ذہنی مریضہ ہے، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔”
مداحوں اور عام صارفین کا کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ کوئی اس دوا کے اثر سے جاں بحق ہو جاتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ اس اعتراف کا نوٹس لیا جائے اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب، کئی مبصرین نے کہا ہے کہ اتنی خطرناک حرکت کو بطور “مزاحیہ قصہ” سنانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ اس سے شوبز انڈسٹری پر بھی منفی تاثر پڑا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں آج سونے کی قیمت جانئے ؟