Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی اماراتی حسینہ کون ہے؟

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ اماراتی نژاد ماڈل اور فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ’’مس یو اے ای 2025‘‘ کا تاج پہنا دیا گیا۔ وہ تاریخ رقم کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جو آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن “ مس یونیورس 2025” میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ عالمی مقابلہ نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا کے 130 ممالک سے حسینائیں شرکت کریں گی۔ مریم محمد سینکڑوں امیدواروں میں سے ایک طویل اور سخت جانچ کے عمل کے بعد منتخب ہوئیں۔

مریم کا کہنا ہے کہ “ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے اور خود پر یقین رکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو باہمت، جستجو رکھنے والی اور پرعزم ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مس یونیورس یو اے ای کا پلیٹ فارم صرف خوبصورتی کا نہیں بلکہ اثر و رسوخ، سماجی خدمت اور مثبت تبدیلی کا مظہر ہے۔ مریم نہ صرف فیشن کی دنیا میں اپنا مقام بنا رہی ہیں بلکہ خواتین کے بااختیار بنانے اور پائیدار فیشن کے فروغ کے لیے بھی سرگرم ہیں۔

مریم کے پاس یونیورسٹی آف سڈنی سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری ہے، جبکہ وہ اس وقت ای ایس موڈ دبئی میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ وہ فیشن کے ذریعے ماحول دوست اقدار کو فروغ دینے اور خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

عالمی فیشن انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق مریم محمد کا انتخاب متحدہ عرب امارات کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو نہ صرف ملک کی جدید شناخت بلکہ خلیجی خواتین کے عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین گنڈا پور کب تک وزیراعلیٰ رہیں گے،بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں