ممبئی (اوصاف نیوز)بالی ووڈکے سپر اسٹار شاہد کپور کا تعلق پاکستان کے کس شہرسے ہے؟اس حوالے سے ان کے والد نے تفصیلات بتادیں۔
شاہد کپورحیدر، اڑتا پنجاب، جب وی میٹ، پدماوت، کبیر سنگھ، اور تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں۔
شاہد کپور نےبالی ووڈمیں اپنی محنت سےجگہ بنائی ہے حالانکہ ان کے والد پنکج کپور بھی مشہور اداکار ہیں۔
حال ہی میں شاہد کپور کے والد پنکج کپورنے مقبول بھارتی پوڈ کاسٹ ’’دی للن ٹاپ’‘ شو میں شرکت کی جہاں اپنے پاکستانی پس منظر کے بارے میں بھی بات کی۔
شاہد کپور کے والد نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دادا کی ایک قابل تبادلہ ملازمت تھی اس لیے وہ اکثر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے تھے تاہم ہمیں بتایا گیا کہ ہمارا خاندان اصل میں پاکستان کے شہر حافظ آباد سے تعلق رکھتا تھا جہاں کپور خاندان اکٹھے رہتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد عظیم مصنف، مقرر اور ایف سی کالج لاہور میں میگزین ایڈیٹر تھے جو کہ انڈو پاک کالج کا مشترکہ تھا۔
مزید پڑھیں:موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے

