Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

دنانیر مبین ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین ایک بار پھر ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والے دلچسپ واقعے کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ دنانیر مبین اس وقت ہیوسٹن، امریکا میں منعقدہ ایوارڈ شو میں شریک تھیں جہاں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے حاضر دماغی سے توازن سنبھالتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔
دنانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گاؤن اور ہائی ہیلز پہنی ہوئی تھیں جس کے باعث انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں وہ اسی طرح لڑکھڑا کر گر پڑی تھیں، تب ساتھی اداکار خوشحال خان نے انہیں سہارا دیا تھا۔


واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جہاں صارفین کے ملا جلا ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ کچھ نے ان کے لباس کو غیر موزوں قرار دیا جبکہ بعض نے مزاحیہ تبصروں کے ذریعے کہا کہ دنانیر ہر بار ایسا منظر بنا دیتی ہیں۔
دنانیر مبین کی یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور مداح ان کے اعتماد اور اسمارٹ ریکوری کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام آگیا

یہ بھی پڑھیں