Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

تمنا بھاٹیہ کے بارے میں غلط اور نامناسب تبصرہ، سینئر اداکار انو کپور مشکل میں آگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے جسم کے بارے میں غلط اور نامناسب تبصرہ کرنے والے سینئر اداکار انو کپور مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی یوٹیوبر شوبھانکر مشرا نے حالیہ انٹرویو کے دوران ان سے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے بارے میں بات کی، میزبان نے تمنا کے مقبول گانے آج کی رات کا ذکر کیا اور انو کپور سے پوچھا کہ کیا انہیں یہ ٹریک پسند آیا اور وہ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

انو کپور نے اس سوال کا بظاہر پُرجوش انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ماشااللہ کیا دودھیا بدن ہے۔” سینئر اداکار نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ تمنا کے دوسرے ایک بیان پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے ان سے تمنا کے ماضی میں دیے گئے بیان کے بارے میں پوچھا جہاں اداکارہ نے مذاق میں کہا تھا کہ ان کا گانا آج کی رات سنتے ہوئے بچے سو جاتے ہیں۔

انوکپور نے اس پر ایک اور متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا کہ “کتنے عمر کے بچے تو جاتے ہیں، 70 سال کی عمر کا بچہ بھی ہو سکتا ہے نا، میں ہوتا تو پوچھتا کہ کتنی عمر کے سوچ جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انگریزی میں بولتے ہیں کہ وہ 70 سال کے ہیں یعنی وہ 70 سال پرانے بچے ہیں، ایک 70 سال کا شخص بھی بچہ ہو سکتا ہے۔

انوکپور کا تمنا کے بارے میں اس طرح سے بات کرنا انٹرنیٹ صارفین کو بالکل بھی اچھا نہیں لگا، ان کی ویڈیو کلپ پر لوگوں نے ان کے خیالات اور نامناسب الفاظ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا تمیز سے پیش آئیں کیا آپ کی بیٹی یا پوتی نہیں ہے، اور آپ یہ کس طرح کی گفتگو کررہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:اریج فاطمہ کی کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرے کی ادائیگی

یہ بھی پڑھیں