Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

معروف پنجابی گلوکار خان صاحب کی والدہ کے بعد والد بھی انتقال کرگئے

بھندال(ویب ڈیسک)معروف بھارتی پنجابی گلوکار خان صاحب کو گہرا صدمہ، والدہ کی وفات کے بعد والد اقبال محمد کا بھی انتقال ہوگیا۔ قومی اقلیتی فرنٹ کے صدر غلام صبا کے مطابق 63 سالہ محمد اقبال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، اُن کی نمازِ جنازہ اور تدفین 14 اکتوبر کو ان کے آبائی گاؤں بھندال دوناں میں ادا کی گئی۔ پنجابی گلوکار خان صاحب اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلےاُن کی والدہ سلمیٰ پروین انتقال کرگئیں تھیں، چند دنوں کے اندر اپنے والدین دونوں کو کھونا گلوکار کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ پنجابی میوزک انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے خان صاحب کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، سب نے مرحومین کے لیے دعا کی اور خان صاحب کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا گلوکار کی اپنےوالد کی تدفین کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو نے وہاں موجود سب لوگوں کو افسردہ کردیا۔ وائرل ویڈیو میں گلوکار خان صاحب کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’ ہماری ماں شہزادی، اللہ نے دونوں کو اکٹھے کردیا, یہ ہوتا ہے سچا پیار, لوگوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ سب اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں!جو کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے اپنے ماں، باپ کی دعا لی ہیں ۔
مزیدپڑھیں:افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں