نیپال(اوصاف نیوز) ایک سریلی اور خوبصورت آواز ہمیشہ کے لیے جل کر راکھ ہو گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپالی گلوکارہ اور خوشگوار زندگی کے خواب دیکھنے والی نیتو پاڈیل چند روز تک جاری رہنے والی زندگی اور موت کی جنگ بالآخر ہار گئیں۔
نیتو پاڈل نے 17 اکتوبر کو اپنے قریبی دوست اور موسیقار بابل گیری کے اسٹوڈیو میں خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔
اسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور اس کی دردناک موت کی تصدیق ہوگئی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کا جسم 75 فیصد تک جھلس چکا تھا اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ایک ہفتے بعد وہ دم توڑ گئی۔
واضح رہے کہ نیتو پڈل موسیقار اور گلوکار بابل گیری کے ساتھ 7 سال سے تعلقات میں تھیں۔ دونوں نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ ذاتی طور پر بھی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔
نیتو پاڈل اپنے پریمی بابل گیری کے اسٹوڈیو کے نیچے واقع ایک کافی کیفے بھی چلاتی تھیں جہاں میوزک انڈسٹری کے لوگ اکثر ملتے تھے۔
تاہم گزشتہ چند ماہ سے شادی کے معاملات پر دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔
نیتو کے قریبی دوستوں نے الزام لگایا کہ بابل نیتو پاڈل کی دوسری عورت سے تعلقات کی وجہ سے مسلسل شادی کو ملتوی کر رہا ہے۔
گلوکارہ نیتو کے بھائی گھنےش پاڈل نے بابل گری کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس پر انہیں بھی تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات میں ذاتی تعلقات، خیانت اور ممکنہ ذہنی تشدد شامل ہو سکتا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل ٹیموں کے معاہدے ختم، نئے معاہدے میں صرف اہل ٹیمیں شامل ہوں گی
