Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پی ایس ایل ٹیموں کے معاہدے ختم، نئے معاہدے میں صرف اہل ٹیمیں شامل ہوں گی

لاہور(‌اوصاف نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں تاہم نئی بولی میں صرف اہل ٹیموں کو ہی شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم ای وائی مینا نے پی ایس ایل ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ اے آر وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 10 سالہ فرنچائز کا نیا کنٹریکٹ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا، نیا فرنچائز کنٹریکٹ ٹیموں کی نظرثانی شدہ مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر ہوگا۔

چارٹرڈ فرم ای وائی مینا پی ایس ایل فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو کا اطلاق کرے گی، چارٹرڈ فرم آئندہ چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔

موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں پی ایس ایل کی نئی بولی میں بولی کا حصہ بن سکیں گی۔
مزید پڑھیں‌:وزیر دفاع نے افغانستان سے ’امن معاہدے‘ کی نوید سنا دی!

یہ بھی پڑھیں