Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد کا ہوجائے گا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا بتایا۔

اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ 5 یا 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔

اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد پر مشتمل ہوجائے گا، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔


مزیدپڑھیں:اسلام آبادکچہری دھماکہ: جاں بحق افراد کی فہرست جاری، ایک لاش تاحال ناقابل شناخت

یہ بھی پڑھیں