Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سحر خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں اداکارہ سحر خان نے آدھی تصویر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں ’مسٹری مین‘ کے ساتھ موجود ہیں اور ان کے چہرے واضح نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’الحمد للہ بڑا دن‘ ہے۔

اداکارہ کے یہ لکھنے پر مداح سمجھنے لگ گئے کہ اداکارہ شادی کررہی ہیں یا پھر ان کی منگنی ہوگئی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ کسی دوست کی شادی ہے۔

اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اسی لباس کی تصویر شیئر کی اور واضح کہا کہ ’بڑا دن میرا نہیں تھا اور میرے دوست کی شادی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ان کی شادی کے بارے میں اتنے پرجوش تھے، مگر فی الحال ایسا نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sehar Khan (@seharkhan_official)


مزیدپڑھیں:دلہن کا سسرال پہنچنے کے 20 منٹ بعد ہی شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار

یہ بھی پڑھیں