کراچی(شوبز ڈیسک)اسپاٹیفائی کی سالانہ ریپڈ 2025 کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار کے اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔
پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں گرانے کے لیے ’سازشیں، بائیکاٹس، بین، معمولی طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبریں‘ بھی کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔
ریپر کا کہنا ہے کہ ’’اردو رَیپ آج بھی نمبر ون پر ہے، وہیں جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔
طلحہ انجم نے اپنی کامیابی کو خدا کا کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’اگر وہ میرے خلاف ہیں تو خوب دعا کریں اور اس سے بھی زیادہ محنت کریں، ہم اگلے سال دوبارہ ملاقات کریں گے۔‘
Most Streamed Pakistani Artist, 2 years in a row. 🥇 🇵🇰 🇮🇳 🇺🇸 🇬🇧 🇨🇦 🙌🏽
They try so hard to make everybody hate you for being yourself, they go through all this trouble just to see you fall.. with their little schemes, boycotts & bans, petty disses, legal notices, sham news… pic.twitter.com/DC6Zr0fdTv
— Talha Anjum (@talhahanjum) December 6, 2025
خیال رہے کہ سالانہ ریپڈ میں پاکستانی موسیقی کے نمایاں ترین نام اور ٹرینڈز سامنے آئے ہیں۔ اس سال پاکستانی میوزک اسٹریمنگ میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹاپ 10 گلوکاروں میں طلحہٰ انجم کے ساتھ عمیر، حسن رحیم، عاطف اسلم اور نصرت فتح علی خان شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون سینیٹری ورکر نے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی

