نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی کا کہنا ہے کہ میری ایک یوٹیوب ویڈیو بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں دھرو راٹھی نے کہا کہ صرف ایک یوٹیوب ویڈیو 300 کروڑ روپے کی ’پروپیگنڈا فلم‘ کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہے۔
دھرو راٹھی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ویڈیو آج رات کو ریلیز کی جائے گی، جس کے ریلیز ہوتے ہی شدید ردعمل آئے گا اور بہت سے لوگوں کا بریک ڈاؤن ہو جائے گا۔
It takes 1 YouTube video to destroy a ₹300 crore propaganda film
And I guarantee you that the MELTDOWN after this video will be so bad. They’re not ready for this. Releasing tonight 😉
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) December 20, 2025
بھارتی یوٹیوبر نے اپنے پیغام میں کسی فلم کا نام تو نہیں لکھا تاہم سوشل میڈیا صارفین اسے اکشے کھنہ کی فلم دھریندر سمجھ رہے ہیں اور اس حوالے سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دھرو راٹھی کے پیغام کو چند گھنٹوں میں 26 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ اپنی ویڈیو میں وہ ایسا کیا تہلکہ مچانے والے ہیں؟
مزیدپڑھیں:دسمبرکی پہلی بارش؛سردی بڑھ گئی
