Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اداکار ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

سیانی‘ میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والے ٹیپو شریف اس وقت چالیس کی دہائی میں ہیں، تاہم وہ تاحال شادی کے بندھن میں نہیں بندھے۔ وہ مختلف ٹی وی پروگرامز میں اپنی سنگل زندگی کے حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں ٹیپو شریف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ اور تلخ تجربے کا انکشاف کیا۔دورانِ انٹرویو میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک لڑکی سے آن لائن بات چیت ہوئی جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی، تاہم بعد میں انہیں دھوکے کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیپو شریف نے بتایا کہ ان کا اس لڑکی کے ساتھ تقریباً ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ دونوں کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ لڑکی نے ان سے متعدد جھوٹ بولے تھے۔

اداکار کے مطابق انہیں بہت دیر بعد احساس ہوا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال، خصوصاً 25 سے 27 سال کی عمر کا اہم دور، اس تعلق میں ضائع کر دیا، جس نے ان کی شخصیت کو بدل کر رکھ دیا۔ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش ضرور کی، مگر اس تجربے کے باعث ان میں اعتماد کا شدید فقدان پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب نئے رشتے شروع کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو پیچھے ہٹا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فطری طور پر بہت جذباتی اور حساس ہیں، اسی لیے انہیں خدشہ رہتا ہے کہ کوئی نیا تعلق دوبارہ ان کے لیے مشکل یا تکلیف کا سبب نہ بن جائے۔
مزیدپڑھیں:کون سے صارفین اب واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے؟

یہ بھی پڑھیں