لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان تاجکستان ثقافتی میلے میں تاجک گلوکارہ نے مشہور پاکستانی گانا میرے رشک قمر گا کر سب کو حیران کر دیا۔
لاہور میں ہونے والے پاکستان تاجکستان ثقافتی میلے میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تاجک گلوکارہ نے گایا۔۔۔ میرے رشک قمر گانا
پاک تاجک کلچرل فیسٹیول۔۔۔!
ایونٹ کا مكمل احوال دیکھیے حکومت پنجاب کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 👇🏻https://t.co/ND2CTU3mrB pic.twitter.com/J91UDbwElp— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 24, 2025
تقریب میں 75 رکنی تاجک وفد نے شرکت کی، اس دوران حاضرین نے قوالی کی دھنوں اور ڈھول کی تھاپ پر کیے گئے رقص کا بھرپور لطف اٹھایا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے ثقافتی میلوں کا انعقاد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دے کر قومی معیشت پر مثبت اثر ڈالے گا۔
مزیدپڑھیں:ملیکا شیراوت کی وائٹ ہاؤس میں انٹری نے تہلکہ مچا دیا
