Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

اتنی افواہوں کے بعد اب خود بھی شادی کا دل چاہتا ہے، ہانیہ عامر

کراچی(ویب ڈیسک)ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پاکستانی شوبز کے 2 مقبول ستارے ہیں، جو ماضی میں اپنے تعلق اور پھر علیحدگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔

اب ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی طرف اشارے دینا شروع کر دیے ہیں۔


عاصم اظہر نے ہانیہ سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے سے قبل اپنی منگنی بھی ختم کر دی تھی۔

ان دنوں دونوں ایک دوسرے کے خاندانی تقریبات میں بھی شریک ہو رہے ہیں، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ممکنہ شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہی ہے۔

گزشتہ رات ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ نے کہا کہ اتنی زیادہ افواہوں کے بعد اب تو وہ خود بھی شادی کا سوچنے لگی ہیں۔

ہانیہ عامر کے مطابق اگر شادی ہوئی تو وہ سادہ تقریب کو ترجیح دیں گی۔

شادی کے لباس سے متعلق سوال پر ہانیہ نے بتایا کہ وہ اپنی شادی پر جامنی رنگ کا لباس پہنیں گی۔

جب ایک مداح نے بابر اعظم کے ساتھ شادی کے امکان کے بارے میں سوال کیا تو ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ مداحوں کے مطابق تو یہاں سب کچھ ممکن ہے۔

ایک اور سوال میں شادی کے کارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہانیہ عامر نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی بہت سے شادی کے کارڈ گردش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دراصل وہ صرف شادی کی تھیم پر سالگرہ کی تقریب کرنا چاہتی تھیں، اصل شادی نہیں، لیکن مداحوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

ایک مداح نے مذاقاً لکھا کہ ہانیہ عامر پلیز سو جائیں، آپ کو اپنی شادی کی تقریب کے لیے جلدی اٹھنا ہے۔

ہانیہ عامر اور ان کے مداحوں کے درمیان شادی سے متعلق ہونے والی یہ دلچسپ اور مزاحیہ گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزیدپڑھیں:محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تقرری، پرویز الٰہی بھی بول پڑے

یہ بھی پڑھیں