Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اے آر رحمان پر تنقید: پرکاش راج نے کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان سے متعلق ایک حالیہ تنازع میں اداکار پرکاش راج نے اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنی فلم ایمرجنسی میں کام سے انکار پر اے آر رحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی تھی۔ اس بیان کے بعد کیرالہ لٹریچر فیسٹیول میں “اختلافِ رائے کو جرم بنانا” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پرکاش راج نے اے آر رحمان کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس فنکار نے ماں تجھے سلام اور جے ہو جیسے نغمے دیے اور آسکر ایوارڈ جیتے، اسے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں۔

پرکاش راج نے کنگنا کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کوئی فنکار کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کرے تو اسے اس بنیاد پر غدار قرار دینا درست نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی میں بدلنا اور غداری جیسے الزامات لگانا ایک خطرناک اور افسوسناک رویہ ہے۔
مزیدپڑھیں:سابق سینیٹر کے عمران خان پر سنگین الزام، نئی بحث چھڑ گئی

یہ بھی پڑھیں