Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ماہرہ خان کا فلموں سے وقفہ لینے کا اعلان، وجہ کیا ہے؟

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت فلموں سے عارضی وقفہ لے رہی ہوں۔

یہ بات اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہی ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت فلمیں نہیں کر وں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا وقفہ لے رہی ہوں کیونکہ ایک سیریل کر رہی ہوں اور ایک ساتھ دو کام کرنا ممکن نہیں، جب تک کوئی زبردست پروجیکٹ نہیں آتا۔

انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ کر اشارہ دیا کہ آئندہ انتہائی سوچ سمجھ کر اور منتخب پروجیکٹس میں کام کروں گی۔
مزیدپڑھیں:سینئر اداکار مالی مشکلات یاد کرتے ہوئے آبدیدہ

یہ بھی پڑھیں