Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

حنا چوہدری کا لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف

کراچی(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

اداکارہ حنا چوہدری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسمیٹک پروسیجر بہت عام ہوگیا ہے بہت سے اداکار اور اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ کرتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو کاسمیٹک پروسیجر کروانا پسند نہیں کرتے۔

حنا چوہدری نے انکشاف کیا کہ میں نے ماضی میں لپ فلرز استعمال کیا تھا کیونکہ میرے ہونٹ بہت پتلے تھے اور میں چاہتی تھی کہ یہ تھوڑے موٹے نظر آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ لپ فلرز کا استعمال چار سال قبل کیا تھا لیکن ’ترک وفا‘ کے وقت پروڈیوسر نے دوبارہ لپ فلرز استعمال کرنے سے منع کردیا تھا کیونکہ کردار کی ڈیمانڈ تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اس کے بعد سے میں نے اپنے چہرے پر کوئی مزید کاسمیٹک پروسیجر نہیں کروایا۔

اس سے قبل انٹرویو میں حنا چوہدری نے کہا تھا کہ والدین نے شرط رکھی تھی کہ پہلے شادی کرلو پھر جو چاہے کرلینا، مجھے اداکارہ بننا تھا اسی لیے میں نے جلد شادی کی۔
مزیدپڑھیں:امریکی ڈالر کم ترین سطح پر پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں