بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار (Akshay Kumar)نے اپنے بیٹے آرَو کمار کے بارے میں دلچسپ اور متاثر کن باتیں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
اکشے کمار کے مطابق ان کا 23 سالہ بیٹا اسٹار کڈ ہونے کے باوجود چکاچوند بھری شوبز دنیا کے بجائے اپنی الگ پہچان بنانے پر یقین رکھتا ہے اور اس وقت فیشن کے شعبے میں اپنی محنت سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آرَو کم عمری میں ہی لندن منتقل ہو گئے تھے اور تب سے اپنی زندگی کے فیصلے خود کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے گھر کے کام خود کرتے ہیں بلکہ کھانا پکانا اور روزمرہ کے امور بھی خود سنبھالتے ہیں۔
اکشے کمار کے مطابق ان کا بیٹا لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتا ہے اور سادگی کو ترجیح دیتا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ کامیابی کسی شارٹ کٹ کے بجائے محنت اور سیکھنے کے ذریعے حاصل کی جائے۔
مزیدپڑھیں:ایک چیز جو آپ کے سونے کو پل بھر میں راکھ بنا سکتی ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ آرَو فیشن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف دیہات کا سفر بھی کرتے ہیں تاکہ روایتی ہنر، کپڑوں اور ڈیزائنز کو سمجھ سکیں اور اپنے کام میں نکھار لا سکیں۔
اکشے نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بیٹا مارشل آرٹس میں بھی مہارت رکھتا ہے اور کوڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کر چکا ہے جبکہ جوڈو میں بھی نمایاں صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب اکشے کمار اپنی نئی فلم بھوت بنگلہ کی کامیابی پر خوش ہیں، جس نے ریلیز کے پہلے دن ہی 12 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مداحوں کی جانب سے بے صبری سے منتظر فلم ہیرا پھیری 3 فی الحال شروع نہیں ہو رہی اور اس پر ابھی مزید معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
