Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عاشر وجاہت اوراریکا حق کی قربتیں، رشتہ کیا ہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار اور گلوکار عاشر وجاہت(Aashir Wajahat ) نے واضح کیا ہے کہ ان کا اپنی قریبی دوست اریکا حق (Areeka Haq)کے ساتھ تعلق صرف دوستی تک محدود ہے۔

ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے “شپنگ کلچر” کے تحت جوڑیوں کو حقیقی زندگی میں دیکھنے کی خواہش ایک عام رجحان ہے، اور ان کے اور اریکا حق کے حوالے سے بھی یہی تاثر پیدا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مداحوں کی اس محبت کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ان کا اریکا حق کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں بلکہ یہ صرف ایک خوبصورت دوستی ہے۔
مزیدپڑھیں:بیٹا لائم لائٹ سے دور رہنا پسند کرتا ہے،اکشے کمار
عاشر وجاہت نے مزید کہا کہ فی الحال دونوں کے درمیان ایسا کوئی تعلق موجود نہیں اور نہ ہی اس سمت میں کوئی منصوبہ ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا ممکن نہیں۔

اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم کراچی سے آگے سے کیا تھا، جس کے بعد وہ ڈراموں اور فلموں میں مسلسل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ان کے نمایاں پروجیکٹس میں ڈرامہ پنجرہ اور گانا صدقے شامل ہیں، جنہیں نوجوانوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں