Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں: طوبیٰ انور

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور(Tuba Anwar) نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں۔

ایک نجی ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محبت دراصل توجہ اور خیال رکھنے کا نام ہے، مگر موجودہ وقت میں ناصرف لوگ سچی محبت سے محروم ہیں بلکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ محبت کیسے کی جاتی ہے۔

31 سالہ اداکارہ کے مطابق ماضی میں ہمارے والدین کے درمیان جو خلوص، لگاؤ اور رومانویت موجود تھی، وہ اب معاشرے سے ختم ہو چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں یا تو لوگوں کے پاس بہت زیادہ آپشنز ہیں یا وہ مختلف الجھنوں کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی محبت کہیں کھو گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا

طوبیٰ انور نے اُمید ظاہر کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اُن لوگوں کو خوشیاں عطا کرے جو سچی محبت اور خلوص حاصل کر لیتے ہیں۔

 انہوں نے فلمی دنیا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر جو یہ تصور بنا تھا کہ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے، وہ اب حقیقت میں نظر نہیں آتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم حد سے زیادہ فلمی ہو گئے ہیں، مگر اس صورتِ حال پر مجھے شدید تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں