Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

صحیفہ جبار کے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار(Saheefa Jabbar Khattak) کو اپنے چھوٹے بالوں اور بولڈ لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں صحیفہ جبار نے لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ بہت مختلف انداز میں نظر آئیں۔اداکارہ تقریب میں نئے شارٹ پکسی ہیئر کٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جبکہ ان کا مغربی طرز کا لباس بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا، انہوں نے سفید رنگ کی شرٹ کے ساتھ منی اسکرٹ زیب تن کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:ونود کھنہ کے بالی ووڈ چھوڑ کر آشرم میں پناہ لینے کی حقیقت سامنے آگئی

صحیفہ جبار کی ایک پاکستانی تقریب میں اتنے بے باک انداز میں شرکت پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ایک صارف نے لکھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ان لوگوں کی کوئی حد نہیں ہے اور نہ ہی انہیں یہ سب کرنے سے کوئی روکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں