بالی ووڈ کے سپر اسٹارسلمان خان( Salman Khan) نے اپنے قریبی اور دیرینہ دوست سشیل کمار(Sushil Kumar) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کی دوستی چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہی، جسے اداکار نے اپنی زندگی کا اہم حصہ قرار دیا۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم دوست کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا۔ انہوں نے سشیل کمار کو مثبت سوچ، خوش مزاجی اور حوصلے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں مسکرا کر حالات کا مقابلہ کرتے تھے اور ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ “سب ٹھیک ہو جائے گا”۔
اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کے دوست نے زندگی کو بے فکری اور خوشی کے ساتھ گزارا۔ ان کے بقول سشیل کمار نے زندگی ایک مضبوط انسان کی طرح گزاری اور موت کا سامنا بھی ایک “ہیوی ویٹ چیمپئن” کی طرح کیا۔ سلمان خان نے کہا کہ اب ان کے پاس صرف وہ یادیں باقی رہ گئی ہیں جو ہمیشہ خوشیوں اور مسکراہٹوں سے جڑی رہیں گی۔
اپنے ایک اور پیغام میں سلمان خان نے زندگی اور موت کی حقیقت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو ایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے، مگر اس کا وقت اور طریقہ کسی کو معلوم نہیں ہوتا۔
سعودی عرب میں جمعے تک طوفانی بارشوں کا امکان
انہوں نے تعزیتی پیغامات میں استعمال ہونے والے روایتی الفاظ جیسے “RIP” پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے دوست کو محض ایک یاد کے طور پر نہیں بلکہ ایک زندہ دل، مکمل اور بھرپور شخصیت کے طور پر یاد رکھنا چاہتے ہیں۔
