Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ہانیہ عامر بابرہ شریف جیسی لگتی ہیں، غلام محی الدین بھی متفق

ہانیہ عامر بابرہ شریف

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نئی دلچسپ بحث نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ معروف اداکار غلام محی الدین اور میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو لیجنڈری اداکارہ بابرہ شریف سے مشابہ قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو کے دوران احمد علی بٹ نے کہا کہ ہانیہ عامر بابرہ شریف کی جین زی ورژن محسوس ہوتی ہیں، جن کی شخصیت، انداز اور چہرے کے نقوش میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ اس پر غلام محی الدین نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداکاراؤں کی باڈی لینگویج اور تیکھے خدوخال ایک جیسے ہیں۔

گفتگو کے دوران غلام محی الدین نے اپنی مشہور فلم “میرا نام ہے محبت” کے ممکنہ ریمیک پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بابرہ شریف جیسی شخصیت رکھنے والی اداکارہ مل جائے تو وہ فلم دوبارہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اسی موقع پر احمد علی بٹ نے ہانیہ عامر کا نام تجویز کیا، جس پر غلام محی الدین نے مثبت ردعمل دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر بابرہ شریف سے متعلق بحث شروع ہوگئی اور مداح دونوں اداکاراؤں کی تصاویر اور انداز کا موازنہ کرنے لگے۔

انٹرویو میں غلام محی الدین نے پنجاب حکومت کے فلم سٹی منصوبے، پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال اور اس کی بحالی کے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور منظم منصوبہ بندی کی جائے تو پاکستان کا سینما دوبارہ ترقی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ غلام محی الدین پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں 400 سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں