Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور پسندیدہ جوڑی منظر صہبائی اور ثمینہ احمد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ دونوں فنکاروں کی نئی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے لیے محبت بھرے تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

حال ہی میں منظر صہبائی نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ ثمینہ احمد اور پالتو بلی کے ساتھ انتہائی خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ تصویر سامنے آتے ہی مداحوں نے اسے محبت، خلوص اور خوبصورت رشتے کی مثال قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس تصویر پر مثبت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “اللہ سب کو ایسی محبت نصیب کرے جو عمر بھر عزت، خیال اور ساتھ نبھائے۔” جبکہ کئی مداحوں نے دونوں فنکاروں کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب بعض افراد کی تنقید پر بھی مداحوں نے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی خوشی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔ مداحوں کے مطابق منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے ہمیشہ اپنی سادگی اور محبت سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

یاد رہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے اپریل 2020 میں سادگی سے شادی کی تھی، جس کے بعد یہ جوڑی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہوگئی۔ دونوں فنکار ماضی میں بھی اپنی خوبصورت تصاویر اور محبت بھرے پیغامات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔

منظر صہبائی اپنے مشہور ڈراموں “الف” اور “دھوپ کی دیوار” جبکہ ثمینہ احمد “سنو چندا” سمیت کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں