Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

صبا قمر کردار میں اتنا زیادہ کھو جاتی ہیں کہ دوران شوٹنگ ہم ڈر رہے ہوتے ہیں: اداکار فیصل قریشی

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ صبا قمر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل قریشی نے انڈسٹری میں موجود اداکاروں سے متعلق گفتگو کی۔

دوران گفتگو فیصل قریشی نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صبا ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں صبا قمر کو ایک مشورہ ضرور دوں گا، وہ کردار میں اتنا زیادہ کھو جاتی ہیں کہ دوران شوٹنگ ہم ڈر رہے ہوتے ہیں۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کردار میں چلے جانے کی وجہ سے اداکارہ کو دل کے مائینر (minor) دورے بھی پڑ چکے ہیں، سیٹ پر میں صبا کو پرسکون رہنے کا کہتا تھا اور وہ وقت سے پہلے سیٹ پر پہنچتی ہیں۔

مزید پڑھیں۔حکیم بابر کو زہر دے دیا گیا

یہ بھی پڑھیں