Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک نانی والا کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ان کی اپلائیڈ فار لگژری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے نہ صرف رکنے سے انکار کر دیا بلکہ ون وے میں گاڑی بھگا دی۔

واقعے کے دوران ایک سرکاری ملازم کو دھکا بھی مارا گیا۔ پولیس نے مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 279 (غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ)، 186 (سرکار میں مداخلت) اور 189 (سرکاری ملازم کو دھمکانا) کے تحت درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار، غیر معیاری نمبر پلیٹس اور غیر قانونی نیلی و سبز بتیاں استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں۔سرفراز احمد کی جگہ سابق کپتان کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں