Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سرفراز احمد کی جگہ سابق کپتان کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

سرفراز احمد ڈانٹ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ٹیسٹ ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے والے سرفراز احمد کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

سرفراز احمد نے بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے ساتھ کوچنگ کا آغاز کیا تھا۔

بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ ہوم سیریز میں بھی بنگلادیش نے پاکستان کو سیریز میں شکست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان ٹیسٹ کوچنگ کے لیے سرفہرست امیدوار ہیں جبکہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز کے کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک باضابطہ طور پر کسی تبدیلی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد فرنچائز کرکٹ سے پاکستان کپ گئے پھر جونیئر کرکٹ میں بطور مینٹور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی میں عہدہ دیا گیا اور اب انہیں بغیر کسی تجربے کے ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف کا دورۂ پاکستان، جنگ بندی پر اہم پیش رفت متوقع

یہ بھی پڑھیں