Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نماز سب سے پہلے ، ثانیہ مرزا کاویڈیو پیغام وائرل

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے نئے پیغام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

ثانیہ مرزا نے حال ہی میں حیدرآباد کے رمضان ایکسپو ‘دعوتِ رمضان’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ایک دینی پیغام دیا جو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ثانیہ نماز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ادائیگی کی تلقین کرتی دکھائی دیں۔

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ اس ایکسپو کا دورہ کرنے سے پہلے نماز پڑھنے کو ترجیح دیں۔
مزیدپڑھیں :ورلڈ ریکارڈز کی سنچری بنانے والا پاکستانی کون؟
ان کا کہنا تھا کہ ‘نماز سب سے پہلے۔ عبادتیں اور تراویح ادا کریں ، اس سے پہلے یہاں مت آئیں۔ یہاں تہجد پڑنے کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے۔ عبادتوں کے ساتھ ساتھ ان سبھی چیزوں سے لطف اندوز ہوں جس کے لیے ‘دعوتِ رمضان’ سے بہتر اور کوئی جگہ نہیں۔’

ثانیہ مرزا ایکسپو میں شریک سبھی شرکاء کو اس طرح کے میلوں میں شامل ہونے سے پہلے عبادتوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دیتی رہیں۔

واضح رہے کہ 27 مارچ سے شروع ہونے والا ‘دعوتِ رمضان’ ایکسپو 10 اپریل تک جاری رہے گا جس میں کھانے ، لباس ، سمیت مختلف مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں